وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کرکے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جس کیلئے میونسپل اداروں کو مزید فعال کیا گیا ہے تاکہ عوام کی بہتر اندا زمیں خدمت کی جا سکے انہوں نے ان خیالات کا اظہار لوکل پلاننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان ، سی او میونسپل کمیٹی وہاڑی حافظ خالد ارشاد، سی او میونسپل کارپوریشن محمد علی ،سی او تحصیل کونسل میلسی محمد اکرم واہلہ، میونسپل آفیسر تحصیل کونسل رانا خلیل اور دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی 44کروڑ 99لاکھ روپے سے زائد 297ترقیاتی سکیموں کا جائز ہ لیا گیا اور پنجاب سیٹیز پروگرام کی 21کروڑ28لاکھ 56ہزار روپے کی 5ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعدد نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ واٹر سپلائی کی فراہمی ،سیوریج سسٹم کی بحالی ،سڑیٹ لائٹس کی تنصیب ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے سینکڑوں سکیموں پر کام جاری ہے ۔