کوٹ ادو: وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے ، مشکل وقت ہے ، جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے ، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگلی ریلوے چوک سے محلہ پرہاڑاں تک3سوفٹ ٹف ٹائل منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میاں احسن علی قریشی، رائے عابد حسین پرہاڑ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر رائے عادل قدوس پرہاڑ، رائے یاسر،رائے عمران، رائے حماد، رائے عمیر، رائے وقاص، رائے شہریار، ملک نعیم شہزاد آرائیں، ملک چن سپل، ڈاکٹر امین، مولوی اعظم، شاہد ایڈووکیٹ، فیصل حسین، اختر حسین،ملک مظہر آرائیں، زاہد گرمانی، رانا شاہ رخ، سلمان چانڈیہ،شائستہ خان پٹھان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکن و دیگر بھی موجود تھے ۔