کراچی :متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ حکومتیں سہو لتیں فر اہم کر تی ہے نہ کے وہ عوام سے سہولتیں مانگتی رہیں سندھ حکو مت مسلسل تا جر وں سے ایس او پیز پر عمل در آمد کا تقاضہ کر رہی ہے جبکہ یہ ذمہ داری حکو مت کی تھی کہ وہ ما رکیٹو ں کو کھو لنے کے ساتھ اس میں داخلی اور خا رجی راستوں کا تعین کر کے ایس او پیز پر عمل کر اتی۔ نا رتھ نا ظم آبا د ٹاؤن تحفہ افطا ر کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں سپر یم کو رٹ کا فیصلہ خو ش آئند ہے اور اب اس پر عمل در آمد کر انا حکو مت سندھ کی ذمہ داری ہے اس حقیقت سے انکا ر نہیں کہ کو روناوائرس ایک مہلک وبا ہے اور اس سے بچانا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے خد مت خلق فا ؤنڈیشن پو رے رمضان لا ک ڈاؤن کے متا ثرین کیلئے تحفہ افطا ر انکی دہلیز پر فر اہم کیا اس وقت پو رے سندھ میں 20ہزار سے زائد گھرانے اس مہم سے مستفید ہو رہے ہیں اور اب ایم کیو ایم پاکستان اور خد مت خلق فا ؤنڈیشن نے تحفہ سحر اور تحفہ عید بھی متعارف کرادیا ہے اور یہ سلسلہ بھی کر اچی کے 26ٹا ؤن تک وسیع ہو چکا ہے ۔ اس سلسلہ میں خد مت خلق فا ؤنڈیشن کے رضا کا ر،ایم کیو ایم پاکستان اور مخیر حضرات جن کا تعاون ہمیں حاصل ہے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ آج یو سی چیئر مین ندیم ہا شمی کے ہمر اہ تیا ر کئے جا نے والے سیکڑوں راشن بیگ بھی متا ثرین لا ک ڈاؤن میں تقسیم کیلئے تیا ر ہیں ۔ واضح رہے کہ خد مت خلق فا ؤنڈیشن نے لا ک ڈاؤن کے ابتد ائی 2ما ہ کے عر صے میں ڈیڑھ لا کھ سے زائد راشن بیگ کراچی میں تقسیم کئے۔