تازہ ترین

حیدرآباد میں پولیس مقابلہ، خطرناک منشیات فروش لال بخش عرف نانو مارا گیا

حیدرآباد-میں-پولیس-مقابلہ،-خطرناک-منشیات-فروش-لال-بخش-عرف-نانو-مارا-گیا

ٹنڈو یوسف میں فتح باغ کے قریب پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر لال بخش عرف نانو ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم لال بخش عرف نانو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں