کراچی: پولیس نے 10 روزقبل قتل ہونے والی خاتون ٹیچرکا معمہ حل کرتے ہوئے نوجوان شاگرد کوگرفتارکرلیا۔ کراچی میں سرجانی انویسٹی گیشن پولیس نے 10 روزقبل خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے شاگرد نوجوان کو گرفتارکرلیا جومقتولہ یاسیمن سے ٹیوشن پڑھنے آتا تھا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر36 بی میں 5 جنوری کو گھرسے یاسیمن نامی خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ قتل کی واردات میں مقتولہ کا پڑوسی 19 سالہ محسن ملوث ہے جوپہلے بہن اوربھائیوں کے ہمراہ یاسمین کے گھرآیا تھا اور چائے پینے کے بعد چلا گیا۔ گھرپریاسمین اکیلی تھی تاہم ملزم واپس یاسمین کے گھر آیا اور اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تھی تو خاتون نے محلے اور اس کی ماں کو بتانے کی دھمکی دی تو اس نے بدنامی کے خوف سے یاسمین کو تیز دھار آلے کے وارسے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔واقعے کو ڈکیتی کا روپ دینے کے لیے اس کا موبائل اور پرس چوری کر کے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔