فیصل آباد: منصور آباد پولیس نے منشیات فروش خاتون کو پونے 9 کلوگرام منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ منصورآباد سب انسپکٹر علی عمران جپہ نے خفیہ اطلاع پر لیڈی پولیس کے ہمراہ کشمیرپل پر کارر وائی کرتے ہوئے خاتون نادیہ بی بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4کلو 880گرام چرس اور 4کلو 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزمہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھی اور ملزمہ گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنے جارہی تھی اس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی گئی ہے ۔