تازہ ترین

خالی خانہ کعبہ کے بارےمیں بات کرتے نادیہ حسین رو پڑیں

خالی-خانہ-کعبہ-کے-بارےمیں-بات-کرتے-نادیہ-حسین-رو-پڑیں

لاہور: ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کی زیارت کے تجربے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا کیونکہ آپ جو کچھ وہاں محسوس کرتے ہیں اس کی وضاحت کیلئے الفاظ نہیں ہوتے ، نادیہ حسین کورونا وبا کے باعث خالی خانہ کعبہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ نادیہ حسین کا سرکاری ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں کہنا تھا کہ یہ کیسا رمضان آیا ہے کہ اس کا استقبال اِس کے شایانِ شان نہیں ہے ،اللہ ہمیں معاف فرما دیں ،مگر یقین ہے حالات بدلیں گے ۔ابھی صرف اللہ نے باور کرایا ہے کہ لوگ بھولے بیٹھے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں