تازہ ترین

خاندانی منصوبہ بندی کا دائرہ کار بڑھایا جائے :سیکرٹری بہبود آبادی

خاندانی-منصوبہ-بندی-کا-دائرہ-کار-بڑھایا-جائے-:سیکرٹری-بہبود-آبادی

ملکی معیشت کے استحکام اورملک کی ترقی کیلئے آبادی پرکنٹرول ضروری ہے :حسن اقبال مظفرگڑھ صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب حسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی آبادی کو کنٹرول کریں اور اس کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے اور منصوبہ بندی کی ترغیب دی جائے ، یہ بات انہو ں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر ضلعی دفتر بہبود آبادی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کا دائرہ کار بڑھایا جائے ، دور دراز کے دیہی علاقوں بالخصوص کچی آبادی کی عوام کو آگاہی دی جائے ، موبائل سروس یونٹ کے کیمپ لگائے جائیں، کمیونٹی سیشن اور سیمینار کا انعقاد کیاجائے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی مہر خضر حیات نے بتایا کہ غیر سرکاری تنظیموں، محکمہ تعلیم، محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ ملکر خاندانی منصوبہ بندی کے دائرہ کارکو بڑھایا جارہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں