خانیوال،کبیروالا،میاں چنوں ،موسیٰ : ورک حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے نہری پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر کے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں جس میں ہر تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر،ایس ڈی پی او اور ایس ڈی او انہار بھی شامل ہوگااس حوالے سے اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو کاشتکاروں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی نہری پانی چور باز آجائیں یا جیل جانے کے لیے تیار رہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس نہری پانی چوری کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔