کروڑ9 سے 14نئی بسیں فراہم کیں،8ادارے اپ گریڈ کئے :راجہ بشارت لاہور : وزیر سماجی بہبود راجہ بشارت نے کہا پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی بحالی ،نگہداشت اورتعلیم و تربیت کیلئے متعددٹھوس اقدامات کیے ہیں،خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے 9کروڑ روپے سے 14نئی بسیں فراہم کی گئی ہیں،خصوصی تعلیم کے 4نئے ادارے بنائے گئے ہیں،خصوصی تعلیم کے 8 اداروں کواپ گریڈ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل افراد کے عالمی دن کے موقع پر رائزنگ سن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں مختلف سکولز کے بچوں نے ٹیبلو اور پرفارمنس پیش کی۔