تازہ ترین

خلا میں لگائے جانے والے سلاد کے پتے زمینی سلادکے پتوں سے بہتر

خلا-میں-لگائے-جانے-والے-سلاد-کے-پتے-زمینی-سلادکے-پتوں-سے-بہتر

سلاد کے پتوں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے ذائقے اور غذائیت کے اعتبار سے وہ زمین پر اگائے جانے والے سلاد کے پتوں جیسے ہیں یہاں تک کہ زمینی سلادکے پتوں سے بھی بہتر ہیں۔  تفصیلات کے مطابق سلاد کے پتے 2014 سے 2016 کے درمیان عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود خصوصی نظام ’’ویجیٹیبل پروڈکشن سسٹم‘‘ میں، بے وزنی کی حالت میں اگائے گئے تھے۔خیا ل رہے کہ خلا میں لگائے جانےوالی   سبزیاں اُگانے کےلیے ایل ای ڈی کی روشنیوں اور آبپاشی کے خودکار نظام سے استفادہ کیا جاتا  ہے۔اس کے علاوہ باقی سلاد پتوں کو منجمد کرکے واپس زمین پر بھجوا دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ  یہاں کینیڈی اسپیس سینٹر، فلوریڈا میں اسی عرصے کے دوران اُگائے گئے ’’زمینی سلاد پتے‘‘ سے ان کا محتاط اور تفصیلی حیاتیاتی و کیمیائی موازنہ کیا گیا۔ البتہ یہ خلائی سلاد کے پتے مفید معدنیات بالخصوص پوٹاشیم، سوڈیم، فاسفورس، سلفر اور زنک وغیرہ کے معاملے میں زمینی سلاد کی نسبت زیادہ بھرپور ہے۔  علاوہ ازیں، اس میں ’’فینولکس‘‘ نامی مفید مرکبات بھی زیادہ مقدار میں پائے گئے جو وائرس، سوزش اور سرطان تک کے خلاف اپنی مفید خصوصیات کے باعث مشہور ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ خلائی سلاد میں ای کولائی یا سیلمونیلا جیسے مضرِ صحت جراثیم موجود نہیں جو عام طور پر زہر خورانی (فوڈ پوائزننگ) کی وجہ بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خلا میں کوکیز تیار کی گئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں