ملتان: خواتین یونیورسٹی ملتان میں کیریئر کونسلنگ سینٹر کے زیر اہتمام کچہری کیمپس میں خواتین پر تشدد کی روک تھام اور ویمن کرائسز سینٹر کے بارے میں آگاہی مہم منعقد ہوئی جس میں سینٹر کی سربراہ نزہت صبور،منزہ بٹ اور دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تشدد کا شکار خواتین کو چاہیئے کہ وہ انسداد تشدد برائے خواتین مرکز کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ تشدد کے واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے،تقریب میں سائبر کرائم اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے قوانین کے بارے میں شرکا کو بتایا گیا اور ابتدائی رپورٹ درج کرنے سے متعلق آگاہی دی گئی۔