تازہ ترین

خواتین کی وکالت میں زیادہ دلچسپی قابل ستائش ، ناظم خان

خواتین-کی-وکالت-میں-زیادہ-دلچسپی-قابل-ستائش-،-ناظم-خان

پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے خواتین کو ہر شعبہ میں حوصلہ افزائی کی جائے ملتان: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری فیروزہ فیض،میڈم ثمینہ رانا ،بشریٰ نقوی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام لیڈیز فاطمہ جناح کیفے اور لیڈیز بار روم کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی وکالت کے شعبہ میں زیادہ دلچسپی قابل ستائش ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کو ہر شعبہ میں حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں ڈسٹرکٹ بار ملتان میں خواتین وکلا کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ان کیلئے علیحدہ کیفے اور پر سکون بار روم مہیاکیا جا رہا ہے ، ان کیلئے مز ید سہولتوں کے لئے مز ید اقدامات بھی کرتے رہیں گے ، اس موقع پر سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میڈم فیروزہ فیض نے لیڈیزفاطمہ جناح کیفے سابق ممبر سپریم کورٹ بار مس ثمینہ رانا اور بشریٰ نقوی نے لیڈیز بار روم کی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں