اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کل قومی احتساب بیورو(نیب) کے دفتر میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی احتساب بیورو(نیب)کا مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف کو طلب کرنے کے معاملہ پر مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کل قومی احتساب بیورو(نیب) کے دفتر میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ خواجہ آصف نیب کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کونیب نے 26 جون کو طلب کیا تھا لیکن قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث خواجہ آصف نے نیب میں پیش نہ ہونےکا فیصلہ کرتے ہوئے معذرت کر لی تھی اور خواجہ آصف کے وکیل چوہدری نجم الحسن نے نیب میں جواب جمع کروایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے ملازمین کی تعداد کم کر کے اخراجات بچانے کا فیصلہ تاہم خواجہ آصف اپنے جواب سے نیب کو مطمئن نہ کرسکے تھے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی جانب سے نیب میں پیشی سے معذرت کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب)لاہورنے خواجہ آصف کو 3جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا تھا۔ خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا تھا اور خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام ہے،خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے زمین مارکیٹ ریٹ سے زیادہ فروخت کی جبکہ اس کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔