تازہ ترین

خوشحالی اورترقی کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے،نیب

خوشحالی-اورترقی-کی-راہ-میں-سب-سےبڑی-رکاوٹ-بدعنوانی-ہے،نیب

چئیرمین نیب جاویداقبال نےکرپٹ عناصرکیخلاف بلاتفریق میرٹ پرکارروائی کاعزم دہرادیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے،بدعنوانی ملک کی خوشحالی اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین نیب کاکہنا تھا کہ بدعنوانی ایک ایسی لعنت ہے جو تمام برائیوں کی جڑ ہے،اپوزیشن اورحکومت کی تفریق کے بغیرمیرٹ پر کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی،نیب کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نئی اصلاحات متعارف کروائیں۔ نیب اعلامیہ کےمطابق نیب پر پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق عوام کا اعتماد 42 فیصد ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل،پلڈاٹ، ورلڈ اکنامک فورم نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ چیئرمین نیب ہرجمعرات کو کھلی کچہری لگاتے ہیں اور شکایات سنتے ہیں۔اب تک 3500 شکایات کنندگان چیئرمین نیب سے مل چکے ہیں۔ 28 ماہ کے اندر 29 نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس بلائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں