تازہ ترین

خیبرپختونخواہ، بے اولاد جوڑے کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

خیبرپختونخواہ،-بے-اولاد-جوڑے-کے-ہاں-5-جڑواں-بچوں-کی-پیدائش

پشاور: خیبرپختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بونیر میں بے اولاد جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو ) اسپتال کے گائنی وارڈ میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کے ہاں شادی کے 8 سال بعد بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس پر سارا خاندان بہت زیادہ خوش ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں