تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال۔۔

خیبرپختونخوا-اسمبلی-میں-کورونا-وائرس-کی-تشویشناک-صورتحال۔۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 23 اراکین اور 21 سیکرٹیریٹ ملازمین کورونا وائرس کا شکا ر ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے ملک بھر میں اپنے وار تیز کردیئے ہیں، ملک میں مریضوں کی تعداد میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں عام عوام کے علاوہ ارکان اسمبلی بھی اس وائرس سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں اس وقت تک 23 اراکین اسمبلی جبکہ 21 سیکرٹیریٹ ملازمین اس وباء میں مبتلا ہوگئے ہیں، جبکہ مزید ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل تین بجے سے شروع ہوگا، اسپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سےاجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کل اجلاس میں شریک ہونے والے تمام اراکین اسمبلی اور ملازمین کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا ہے، 23 اراکین اسمبلی کے علاوہ متعدد اراکین کے ٹیسٹ کی رپورٹس تاحال آنا باقی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں