تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے ہر شہری کیلئے 10 لاکھ روپے کی یونیورسل ہیلتھ انشورنس

خیبرپختونخوا-کے-ہر-شہری-کیلئے-10-لاکھ-روپے-کی-یونیورسل-ہیلتھ-انشورنس

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ صوبے کے ہر شہری کے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی یونیورسل ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جو اپنے ہر شہری کے لیے یونیورسل ہیلتھ انشورنس دے رہا ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت مل سکے گا۔ https://twitter.com/Jhagra/status/1274624263186714625 تیمور خان جھگڑا نے لکھا کہ کورونا کی وبائی صورتحال کے درمیان اس سے بہتر کوئی سرمایہ کاری ہو ہی نہیں سکتی تھی کہ صوبے کے ہر شہری کو صحت کی سہولیات سے متعلق ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے 2020 کے بجٹ میں سب سے بہتر ریلیف کا پیکج یہ ہوگا کہ شہریوں کو10 لاکھ روپے تک صحت کی سہولیات کے لیے تحفظ فراہم کیا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں