تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں کی تباہی، 18 افراد جاں بحق، 72 زخمی

خیبر-پختونخوا-میں-بارشوں-کی-تباہی،-18-افراد-جاں-بحق،-72-زخمی

ی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے جاری بارشوں سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں اب تک 18 افراد جاں بحق، 72 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 14 بچے، ایک مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، زخمیوں میں 32 مرد، 7 خواتین اور 33 بچے شامل ہیں۔

PDMA رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 60 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 51 کو جزوی اور 9 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں۔

 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں