ملزمان میں مدرسہ کا مہتمم اور اس کا بیٹا شامل ، گھریلو تنازع پر قتل کا اعتراف کر لیاعلاقہ مکینوں نے ملزمان کے گھر نذر آتش کر دیئے جس سے 1شخص جاں بحق ہو گیا خیبر : وادی تیراہ میں دو بچوں کے قتل کے ملزمان کا سراغ مل گیا، پولیس نے ملزمان باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔ ڈی پی او خیبر اقبال شاہ نے لیویز سنٹر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آصف اور منصف مدرسہ گئے اور پھر واپس نہیں آئے، پولیس نے مردان، اورکزئی اور خیبر تیراہ سے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، دوران تفتیش مدرسہ کے مہتمم مغل شاہ اور اس کے بیٹے اسحاق نے اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ گھریلو تنازع پر بچوں کو قتل کیا اور مدرسہ کے گٹر میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزمان کو میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پیش کیا جنہوں اس موقع پر اعتراف جرم کیا۔ دریں اثنا علاقہ کے مکینوں نے ملزمان کے گھر نذر آتش کردیئے جس کے باعث 1شخص جاں بحق ہو گیا۔