پہاڑ کو سرکنے سے بچانے کیلئے کنکریٹ دیواریں بنائی جائیں گی:گلزار حسین شاہ قصور : سیکرٹری اوقاف پنجاب سید گلزار حسین شاہ نے کہا بابا شاہ کمال چشتی کے مزار کی توسیع کے ساتھ وضوخانہ اور دیگر رکے ہوئے منصوبہ جات کو جلد شروع کر دیا جائے گا ،پہاڑ کو سرکنے سے بچانے کیلئے کنکریٹ دیواریں بنائی جائیں گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا شاہ کمال چشتی کے مزار کے دورے کے موقع پر چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی ملک حاجی محمد چشتی ،ملک یعقوب قادری ،حافظ رشید حسنی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،بعد ازاں سیکرٹری اوقاف نے دربار پر چادر پوشی کی اس موقع پر ممبران امور مذہبیہ کمیٹی کی جانب سے ان کی دستار بندی کی گئی۔