ہیڈ تریموں سے پانی کا اخراج نہیں کیا جا رہا ، کاشتکاروں کا احتجاج ، حکام سے نوٹس کا مطالبہ اٹھارہ ہزاری: دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ،جھنگ کے 30 سے زائدعلاقے متاثر،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ،ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا اخراج نہیں کیا جا رہا ۔دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں اضافے سے ماچھیوال،جھوک بھوڑانی،کوٹ لنگر،منڈے سید ،لوہاراں والا،عالماں غربی،چھوہن،ساہجھر ودیگر علاقوں میں موجود ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں کوٹ ملدیو میں بھی گندم،سبز چارے کی تیار فصلیں زیر آب آ گئی ہیں جس سے کاشتکاروں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے لیکن انتظامیہ صرف دعوؤں تک محدود ہے کاشتکاروں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا کم اخراج کیا جارہا ہے جس سے دریائی بیٹ میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے اور فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو صورتحال کا نوٹس لیں ۔