تازہ ترین

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

دریائے-سندھ-میں-نہاتے-ہوئے-7-بچے-ڈوب-کر-جاں-بحق

ٹھٹھ:جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے دریائے سندھ سے 6 بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تشخیص، سیرولوجیکل ٹیسٹ سے متعلق نجی لیبارٹریز کو ہدایات جاری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک کے قریب 7 بچوں کے دریاء میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں