تازہ ترین

دعا کریں کہ میری والدہ کا کرونا ٹیسٹ منفی آجائے،عامرخان

دعا-کریں-کہ-میری-والدہ-کا-کرونا-ٹیسٹ-منفی-آجائے،عامرخان

بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کے کچھ اسٹاف ممبرز میں کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر عامر خان نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ بی ایم سی ان لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال لے گئی ہے جن میں کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ https://twitter.com/aamir_khan/status/1277850257653555205 انھوں نے اس کی تفصیلی پیغام میں لکھا ہے کہ “میں آپ لوگوں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میرے اسٹاف کے کچھ اراکین کا کرونا پازیٹو آیا ہے، اس کا پتہ چلتے ہی انھیں فوراً قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم میں سے باقی لوگوں کا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے اور ہم سب کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ فی الحال میں اپنی والدہ کے ٹیسٹ کے لیے جا رہا ہوں اور وہ آخری شخص ہیں جنھیں اس سب کے بارے میں پتہ ہے، دعا کریں کہ میری ماں بھی نگیٹو ہوں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں