اسلام آباد/ راولپنڈی: جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں میں شہریوں کو ایک گاڑی، 19موٹرسائیکلوں، درجنوں موبائل فونز، نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا ، ڈکیتی کی ایک واردات میں ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ تھانہ آر اے بازار کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے شعیب الحسن سے موبائل فون چھینا تو اس نے مزاحمت کی، ایک ڈاکو نے پستول کا بٹ اس کے سر پر مارا تو گولی چل گئی جو ساتھ کھڑے دوسرے ڈاکو کے سر میں جا لگی جس سے وہ موقع پرچل بسا ، باقی ڈاکو فرار ہو گئے ۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔ گنجمنڈی کے علاقہ میں بابر شہزاد کی گاڑی سے موبائل فون ، ایئر پورٹ سے محمد فیضان ، محمد ارشاد ، تھانہ ویسٹریج سے ابراراحمد، نصیر آباد سے کا شف، کینٹ سے عبداﷲ ، پیرود ھا ئی سے ولی خان ، عمار یاسر، محمد رمضان ،صادق آباد سے خالد مسعود ، محمد محسن کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔صدر بیرونی سے کامران کے گھرکے تالے توڑ کر چور 65 ہزار روپے ، لاکھوں کے ز یورات لے گئے ، بنی کے علاقہ میں شادی ہال سے ذوالفقار کی ہمشیرہ کا بیگ چوری ہو گیا جس میں 150000 روپے اور لا کھو ں کے زیورات تھے ۔ چور صادق آباد سے شاہ زیب کی دکان کے تالے تو ڑ کر 85ہزار روپے لے گئے ، ا یئر پورٹ سے شکیل احمد کے گھر سے طلائی زیورات، 20000روپے چوری کرلئے گئے ۔ صدرواہ سے تین مسلح ڈاکوؤں نے سراج محمد سے 50ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔روات سے شاہ زیب سے موبائل فون اور نقدی، اسد اقبال سے موٹرسائیکل ، موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ۔صادق آبادسے سرمد ذوالفقار، نیوٹاؤن سے محمد حمزہ ، برہان سے موبائل فونز ،تاج خان سے موٹرسائیکل ،موبائل فون اور نقدی، نثار محمد سے موٹرسائیکل چھین لی گئی ، وارث خان کے علاقہ میں معراج الحق کی گاڑی چوری ہو گئی ۔ پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے