شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں کھیلا جانے والا یہ میچ میرپور میں ہورہا ہے جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے 9 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان پر 78 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان،معاذ صداقت،شامل حسین،محمد رضوان،سلمان علی آغا، حسین طلعت،عبدالصمد،فہیم اشرف،شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور محمد وسیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو عبرتناک شکست دی تھی۔
بنگلادیش نے یہ میچ 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔