تازہ ترین

دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن سنٹرزبنائینگے،گورنر پنجاب

دوسرے-صوبوں-میں-بھی-ٹیلی-میڈیسن-سنٹرزبنائینگے،گورنر-پنجاب

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کہا کہ پنجاب کے بعد اب بلوچستان ،کے پی کے،گلگت بلتستان اور آزادکشمیرمیں بھی ٹیلی میڈیسن سنٹرز بنائے جائیں گے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ ان صوبوں میں ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے عملے کو ہمارے ڈاکٹرزہی مفت ٹر یننگ دیں گے اور ہم نے ان تمام صوبوں میں کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کیلئےہنگامی بنیادوں پر کام بھی آغاز کردیاہےجبکہ پنجاب میں کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کا تجر بہ کامیاب رہا ہے اور ابتک70ہزارکےقریب افراد کورونا کے حوالے سے طبی راہنمائی حاصل کر چکے ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ ان کی تعدا د میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صدر آزادکشمیرمسعوداحمدخان،بلوچستان کے گورنر جسٹس (ر) امان اللہ خان،گور نرخیبر پختونخواہ شاہ فر مان،گلگت کے گور نر راجہ جلال حسین سے ٹیلی فونک رابطےکےبعد کیا۔دوسری طر ف گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کورونا ٹیسٹنگ میں بی ایس ایل لیب کا افتتاح کر دیا ہے وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم احمد نے گورنر پنجاب کو لیب کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹیسٹنگ لیب ہے لیبارٹری میں روزانہ کورونا کے تین سو سے چار سو ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔ جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا تیزی کیساتھ بدل رہی ہے کورونا نے دنیا کی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے یہ مشکل وقت ہے لیکن ہم نے ثابت قدم رہ کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ہمارے ٹیلی میڈیسن سینٹرز کی دنیا تعریفیں کر رہی ہے حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر ررہی ہے اگر عوام گھروں سے باہر نکلتی رہے گی تو کسی اقدام کا کوئی فائدہ نہیں ہو گاکورونا سے بچنے کا واحد راستہ گھروں میں رہنا اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں