تازہ ترین

دوہری شہریت قانون کیخلاف احتجاج انقلاب بننے لگا:گورنر

دوہری-شہریت-قانون-کیخلاف-احتجاج-انقلاب-بننے-لگا:گورنر

مودی انتہا پسند اور نسل پرست انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے :چودھری سرور لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے دوہری شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج انقلاب میں بدل رہا ہے ،چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہاکہ گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی بھی مسلمانوں کے ساتھ مودی کے کالے قانون کے خلاف احتجاج میں شریک ہیں۔ قانون میں متنازعہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔چودھری سرور کاکہناتھاکہ مودی سرکار انتہا پسند اور نسل پرست انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں غیر اخلاقی، غیر آئینی اور غیر انسانی فعل ہے ۔قوم کو اس وقت باہمی اتحاد کی ضرورت ہے ۔ گورنر پنجاب نے مزید کہاکہ ہمارا دشمن بھارت مکار، چالاک اور نسل پرست ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت میں روز بروز بہتری آ رہی ہے ۔ ہم اگلی نسلوں کو ایک پر امن ، معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال پاکستان دینا چاہتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں