تازہ ترین

دو لاکھ سے زائد افراد مالی امداد وصول کرچکے :ڈپٹی کمشنر

دو-لاکھ-سے-زائد-افراد-مالی-امداد-وصول-کرچکے-:ڈپٹی-کمشنر

فیصل آباد: ضلع میں احساس پروگرام کے تحت اب تک دو لاکھ 20ہزار 662مستحقین ،2ارب 64کروڑ79لاکھ روپے سے زائدکی مالی امداد وصول کرچکے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مختلف علاقوں میں احساس کفالت سنٹرز کا دورہ کرکے مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا احساس کفالت امداد پروگرام کے تین مرحلوں پر عملدرآمد جاری ہے اور تمام سنٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا سنٹرز پر مردوخواتین کے بیٹھنے کے الگ الگ سایہ دار انتظامات سمیت دیگر ضروری اقدامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھا ہوا ہے جبکہ انسداد کورونا اقدامات پر بھی حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلعی انتظامیہ احساس پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھارہی ہے اس ضمن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسروں سے قریبی رابطہ ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی سنٹرز پر ضروری انتظامات کی سو فیصد دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں