غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ،ڈی جی ایف ڈی اے کی اجلاس میں بریفنگ فیصل آباد: فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایف ڈی اے ) کی طرف سے گزشتہ دوماہ کے دوران 25غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کرکے ان کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا ہے جبکہ ان ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹس کی خریدوفروخت پر پابندی کے علاوہ ان میں بجلی وگیس کے کنکشن فراہم نہ کرنے کے بارے میں فیسکو،سوئی گیس کو مراسلے ارسال کئے گئے ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے سہیل خواجہ نے ارکان اسمبلی کو بریفنگ کے دوران بتائی۔میٹنگ کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک عمر فاروق نے کی جبکہ دیگر ارکان اسمبلی عادل پرویز گجر،میاں خیال کاسترو،لطیف نذر،شکیل شاہد،میاں وارث عزیز،فیض اﷲ کموکا ، ریاض کموکا،میاں نبیل ارشد بھی موجود تھے ۔ایم ڈی واسا فقیر محمد چودھر ی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامرعزیز،چیف انجینئر شاہد محمود،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ واسٹیٹ مینجمنٹ مہر ایوب،جنید منج،اسما محسن ودیگر افسروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی طرف سے اب تک مجموعی طور پر415غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کو نوٹسز جاری،242کے چالان،251کے خلاف مقدمات درج اور 301غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو مسمار کیا جا چکا ہے ۔