وقاص رشیدکامختلف علاقوں کادورہ،لاک ڈائون،صفائی ستھرائی وشجرکاری کاجائزہ لیا وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کر کے لاک ڈائون کی صورتحال اور صفائی ستھرائی و شجرکاری کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے وی چوک،لڈن روڈ، جناح روڈ، کشمیر روڈ، امام بارہ گاہ چوک،پیپلز کالونی، ملتان روڈ اور خانیوال چوک کا تفصیلی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ کورونا کی روک تھا م کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا صرف وہی دکانیں کھولی جائیں گی جن کی حکومت کی طر ف سے اجازت دی گئی ہے اور جو دکانیں کھولی ہیں وہ وقت کی پابندی پر عمل درآمد کریں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے چوکوں، سڑکوں کے اطراف اور ڈیوئیڈرز میں لگائے گئے پودوں کو بھی جائزہ لیا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے قرنطینہ سنٹرز پرکرونا کے مشتبہ افراد کومکمل سہولیات اور طبی ضروریات فراہم کی جارہی ہیں۔انجمن تاجران اور انجمن سبزی و فروٹ کی قرنطینہ سنٹرز کے مریضوں کیلئے کھانے کا سامان فراہم کرنا خوش آئندہے اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران طاہر شریف گوجر،صدر سبزی منڈی و فروٹ چوہدری عباس اور دیگر موجود تھے ۔