الیاس باجوہ کا تعلق جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ،50ہزار بھتہ مانگا :محمد جواد فیصل آباد: دکاندار سے بھتہ طلب کرنے والوں کیخلاف قانون متحرک ہوگیا۔نشاط آباد کے علاقہ چک نمبر 3ج ب میں پتھر ٹائل وغیرہ کا کاروبار کرنے والے محمد جواد کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم الیاس باجوہ کا تعلق جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ہے جس نے مجھ سے 50ہزار روپے بھتہ کا مطالبہ کیا اور عدم ادائیگی کی صورت میں میری د کان میں گھس کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے پندرہ ہزار روپے چوری کر لئے جس پر نشاط آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔