مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی جنوبی ،پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، چیئر مین جنوبی پنجاب جاوید اختر خان،جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ذیشان صدیقی،میڈیا کوڈ نیٹیر پنجاب شاہد محمود انصاری ودیگر ملتان : نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف ملتان کا کرایہ دار غریب دکانداروں کواوقاف قوانین کے برعکس کرایوں میں 100فی صد اضافہ انتشار پھیلانے کے مترادف ہے اگر محکمہ اوقاف ملتان نے اضافی کرایے واپس لینے کا فیصلہ واپس نہ کیا تو تاجربرادری غریب دکانداروں کے ساتھ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی ۔