تازہ ترین

دھوکا دینے والی فلور ملز سے 10ارب روپے وصول

دھوکا-دینے-والی-فلور-ملز-سے-10ارب-روپے-وصول

نيب نے دھوکا دينے والی فلور ملز اور محکمہ خوراک کے افسران سے 10 ارب 61 کروڑ روپے وصول کرليے۔ نیب نے سندھ میں گندم کیسز پر پیشرفت رپورٹ جاری کر دی جس میں دو سال کے دوران 15 ارب 85 کروڑ روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں مختلف ملز مالکان سے 2 ارب روپے کی پلی بارگین ہوگئی اور نیب کارروائیوں کے بعد ملز مالکان نے 8 ارب کی ادائیگیاں کيں۔ سندھ کے 9 اضلاع میں گندم کیسز کی 9 الگ الگ تحقیقات کی گئیں۔ سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ ڈویژن کے 9 اضلاع کے فوڈ سینٹر سے 5 ارب 35 کروڑ کی گندم غائب ہوئی جبکہ فلور ملز کو چھ ماہ کے اُدھار پر 9 ارب 75 کروڑ کی گندم دی گئی۔ کراچی بھیجی جانے والی گندم ميں سے 74 کروڑ روپے کی گندم غائب ہوگئی۔ اُدھار پر دی جانے والی 9 ارب 75 کروڑ کی رقم 3 سالوں تک واپس نہ لی جاسکی۔ نیب نے تفتیش کرکے کیسز عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں