تازہ ترین

دہشتگرد یوسف ٹھیلے والا سے کبھی نہیں ملا ، سید مراد علی شاہ ‏

دہشتگرد-یوسف-ٹھیلے-والا-سے-کبھی-نہیں-ملا-،-سید-مراد-علی-شاہ-‏

کراچی ( 9 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوسف ٹھیلے والا کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے جواب پر کہا کہ دہشتگرد سے کبھی نہیں ملا ، نہ ہی اسے جانتا ہوں ۔ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دہشتگرد سے کبھی نہیں ملا ، جس نے کہانی تیار کی اس کی تہہ تک پہنچ گیا ہوں ۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز غیر قانونی نمبر پلیٹ والی گاڑی کا علم میڈیا کے توسط سے ہوا ،  انکوائری کرائی تو علم ہوا کہ گاڑی کا تعلق گورنر ہاؤس سے ہے ، غلط نمبر پلیٹ پر گاڑی چلنے کی ایف آئی آر درج ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی نمبر پلیٹ والی گاڑی کیخلاف پولیس کو سخت کارروائی کا کہا ہے ، چیف منسٹر بننے کے بعد جتنی گاڑیاں  وزیر اعلیٰ ہاؤس کی تھیں سب کی رجسٹریشن کرائی ۔ 96 اس سے پہلے  یوسف ٹھیلے والا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ  دوران حراست وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مجھے ملنے کے لئے اور کہا کہ  یوسف آپ کو پتہ ہے میں آپ سے کیوں ملنے آیا ہوں؟میں نے کہا نہیں جانتا آپ مجھ سے کیوں ملنے آئے ہیں ، مراد علی شاہ   نے مجھے کہا تم دنیا کی نظروں میں مرچکے مگر آپ زندہ ہو،تمہارے گھر والے نہیں جانتے کہ تم زندہ ہو۔ یوسف ٹھیلے والا نے کہا کہ میں نے جواب میں کہا کہ میں زندہ ہوں ، سانسیں لے رہا ہوں جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ تم اپنے آپ میں سانسیں لے رہے ہو ، تمہارے بیوی بچے نہیں جانتے کہ تم زندہ ہو  مگر  ہم آج تمہیں زندہ کر دیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں