تازہ ترین

دیہاڑی داروں کی فہرستیں تیارکی جارہی ہیں،صوبائی وزیرصحت

دیہاڑی-داروں-کی-فہرستیں-تیارکی-جارہی-ہیں،صوبائی-وزیرصحت

لاہور: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدسے ڈی سی آفس میں 50سے زائدنجی رفاعی اداروں کے نمائندگان اورمخیرحضرات نے ملاقات کی۔ اس موقع پرپروفیسرحسین جعفری، چیئرمین اخوت فاونڈیشن ڈاکٹرامجدثاقب اور نجی رفاعی اداروں کے نمائندگان موجودتھے۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تمام مخیراداروں اورحضرات کولاہورمیں حلقہ کی سطح پرمزدوروں اوردیہاڑی داروں کوراشن کی تقسیم بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہورکے مزدوروں اوردیہاڑی داروں کی کفالت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ لاہورکے تمام حلقہ جات میں مزدوروں اوردیہاڑی داروں کی فہرستیں تیارکی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ حکومت کے ساتھ مخیرحضرات مل کرضرورت مندوں کی مددکرینگے۔ بے روزگار ہونے والے مزدوروں اوردیہاڑی داروں کوراشن میں آٹا، چینی، دالیں، چاول، گھی، صابن ودیگراشیاء ضروریہ فراہم کی جائینگی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں