تازہ ترین

ذخیرہ اندوزی گوداموں پر چھاپے,ہزاروں من گندم بر آمد

ذخیرہ-اندوزی-گوداموں-پر-چھاپے,ہزاروں-من-گندم-بر-آمد

ملتان: ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنیوالے مافیا کا کھوج لگانے میں سرگرم عمل ہے اور ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں شدت آ گئی ہے ۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب نے دو مختلف گوداموں پر چھاپے مار کرذخیرہ کی گئی 27 ہزار کلو گرام گندم بر آمد کر لی ،پہلا چھاپہ تحصیل ملتان صدر کے علاقے موضع اٹھنگل میں واقع گودام پر مارا گیا اورگودام سے 15ہزار کلوگرام گندم کا ذخیرہ بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ دوسرا ریڈ قادر پورراں میں واقع رائس مل پر کیا گیا،رائس فیکٹری سے 12 ہزار کلوگرام گندم کا ذخیرہ اور اسی فیکٹری سے 2700 بیگ چاول بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے پاس سٹاک کا صرف2 ہزار بیگ چاول ڈ کلیئر کیا گیا تھا۔گندم کے دونوں سٹاک تحویل میں لیکر محکمہ خوراک کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔چاول کا مکمل سٹاک ڈ کلیئر نہ کرنے پر فیکٹری مالک پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مزمل احمد بھی ہمراہ تھے ۔ ادھر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد مبین احسن نے کنڈا گوداموں پر چھاپے مار کر مختلف گوداموں سے 25 ہزار من گندم تحویل میں لے لیکر محکمہ خوراک کے حوالے کردی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں