تازہ ترین

ذخیرہ اندوزی ,ہول سیل ڈیلرز اور سٹاکسٹس کو جرمانے

ذخیرہ-اندوزی-,ہول-سیل-ڈیلرز-اور-سٹاکسٹس-کو-جرمانے

ملتان: ماہ صیام کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرزنے اپنے ایریاز میں گوداموں کی چیکنگ شروع کر دی ہے ۔ گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے غلہ منڈی میں گوداموں کی پڑتال کی۔ ۔اس دوران سٹاک کی گئی اشیائے ضروریہ کے سٹاک رجسٹر کی پڑتال کی گئی جب کہ سٹاک رجسٹر اپ ڈیٹ نہ کرنے والے متعدد ہول سیل ڈیلرز اور سٹاکسٹس کو جرمانے بھی کئے گئے ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید سے غلہ منڈی یونین کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے کہا کہ سٹاک رجسٹر نہ رکھنے والے کسی بھی تاجرسے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ہر سٹاکسٹس روزانہ کی بنیاد پر خرید اور فروخت کا ریکارڈ مرتب کرنے کا پابند ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہیں ہو گا اسے ذخیرہ اندوزی تصور کیا جائے گا، حکومت نے ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں،نئے آرڈیننس کے مطابق ذخیرہ اندوزی پر تین سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے ،ضبط کی جانیوالی ذخیرہ شدہ اشیاء کی 50 فیصد رقم کے برابر جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے ،عابدہ فرید نے کہا کہ تاجر رہنما حکومت کے ساتھ تعاون اور ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کریں،کورونا وائرس کی شکل میں عوام اور حکومت کو مشکل حالات کا سامناہے ،تاجربرادری ماہ رمضان میں نیکیاں کمانے کے لئے رضاکارانہ طور پر اپنا منافع کم کردیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں