تازہ ترین

رؤف صدیقی سینیٹ الیکشن کیلئےنااہل قرار

رؤف-صدیقی-سینیٹ-الیکشن-کیلئےنااہل-قرار

کراچی: سینیٹ الیکشن سے قبل متحدہ پاکستان کے لئے برُی خبر ہے کہ ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی سینیٹ الیکشن کیلئےنااہل قرار دے دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رؤف صدیقی کی کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا اور رؤف صدیقی کو سینیٹ الیکشن کیلئےنا اہل قرار دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی قابلیت کے باعث نااہل قرار دیا، گذشتہ روز عدالت میں رؤف صدیقی نے مؤقف میں اپنایا تھا کہ میری تعلیم سینیٹ الیکشن پرپورا اترتی ہے، پہلےبی اےدو سال کاتھا، اب اگربی اے چار سال کاہوگیاتومیراکیاقصور۔ رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کامستقبل میرے کیس سےجڑاہے ، جنہوں نے2سال کابی اےکیاان کاکیاقصور، جنہوں نےکےجی ون،کےجی ٹونہیں کیاپھرکیاکریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں