تازہ ترین

راجن پور: انسان اور جانورایک ہی تالاب سےپانی پینے پرمجبور

راجن-پور:-انسان-اور-جانورایک-ہی-تالاب-سےپانی-پینے-پرمجبور

راجن پور کی 7 لاکھ کی آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جبکہ انسان اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔ پچاس ہزار نفوس پر مشتمل حاجی پور کے شہری سحر اور افطار کےلیے اسی تالاب کا گندہ پانی استعمال کرتے ہیں۔ فتح پور، محمد پور گم والا، چک شکاری، جہان پور، حاجی پور اور داجل کے علاقہ مکین نہری پانی تالابوں میں جمع کرکے پینے کےلیے استعمال کرتی ہیں۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ پچادھ سے لیکر یہاں تک سب زیر زمین پانی کڑوا ہے۔ دبئی کی این جی او نے قطب کینال سے پانی فراہم کیا تھا تو ایک سال نہیں چلی اب بھی بند پڑی ہے جبکہ تالاب میں جو نہری پانی ڈالا جاتا ہے اس میں گندگی شامل ہے۔گندے پانی کے استعمال سے شہری ہیپا ٹائٹس، ڈائریا، پیٹ کی بیماریوں اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر بیمار رہنے لگے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اگر ہماری مدد نہیں کرسکتی تو کم از کم پینے کا صاف پانی مہیا کرے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں