امریکا کے بعدبرطانیہ میں سروں کا جادو جگاکرراحت فتح علی نے خوب دادسمیٹی لاہور: استاد راحت فتح علی خان لندن کے ویمبلے ایرینا کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی گلوکار بن گئے ۔ راحت فتح علی خان نے امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی اپنے سروں کا جادو جگایا اور بڑی داد وصول کی، وہیں انہوں نے منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔ راحت فتح علی خان کے میوزک کنسرٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کے علاوہ دیگر افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ استاد راحت فتح علی خان کو لندن کے ویمبلے ایرینا کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا اور وہ یہ ایوارڈ لینے والے پہلے ایشیائی گلوکارہیں ۔