تازہ ترین

راشن فراہمی کیلئے دباؤ، مخیر افراد ہماری مدد کریں، میئر

راشن-فراہمی-کیلئے-دباؤ،-مخیر-افراد-ہماری-مدد-کریں،-میئر

ہمارے پاس ناکافی راشن ہے لیکن لوگوں کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے ، وسیم اخترلاک ڈاؤن کے بغیر وبا سے نمٹنا ناممکن، گلبرگ میں راشن فراہمی کے انتظامات کا جائزہ کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) ہر یوسی کو وہاں کی ضرورت کے مطابق راشن فراہم کررہی ہے، ہر یونین کمیٹی نے مقامی غریب ومستحق افراد کی لسٹیں تیار کی ہوئی ہیں، گلبرگ میں 2800 خاندانوں کے لئے راشن فراہم کیا جارہا ہے ، جبکہ سادات کے لئے علیحدہ راشن کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ یونین کمیٹی گلبرگ میں راشن کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے میئر نے رضا کاروں سے گفتگو میں کہا کہ ہم راشن کی فراہمی کی جدوجہد کررہے ہیں، شہری پریشان نہ ہوں، علاقائی سطح پر کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں، ہم پر راشن کی فراہمی کیلئے بہت دباؤ ہے، مخیر حضرات سے درخواست ہے ہماری مدد کریں، ابھی ہمارے پاس راشن ناکافی ہے لیکن لوگوں کو ہر گز مایوس نہیں کریں گے اور ہر گھر تک راشن پہنچائیں گے ۔ میئر کراچی نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے ، شہریوں کے گھروں میں نہ رہنے سے جو نقصانات سامنے آرہے ہیں وہ ہمارے پیش نظر ہیں، شہر میں لاک ڈاؤن نہ کیا جائے اور سرگرمیوں کو محدود نہ کیا جائے تو اس وبا سے نمٹنا ناممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات خدمت خلق کے جذبے سے آگے آئیں اور غریب، نادار و مفلوک الحال لوگوں کی مدد کریں۔ اس موقع پر یونین کمیٹی گلبرگ کے چیئرمین حسن نقوی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن مسعود عالم، یوسی چیئرمین سید فرید حسین اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں