راولپنڈی: پولیس کے مزید 4 افسران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اے ایس پی نیوٹاؤن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ایس ایچ او گوجر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چاروں پولیس افسران کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے اور متاثرہ افسران کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کے بھی ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن غائب، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ واضح رہے کہ ملک بھر میں فرائض انجام دینے والے متعدد پولیس اہلکار و افسران کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور کئی انتقال بھی کرچکے ہیں۔