صدر بیرونی کے علاقہ حیال گاؤں میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے3 افراد زخمی، سی پی او کا نوٹس، راولپنڈی : واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ملزمان کیخلاف اقدام قتل اور قبضہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، ایس پی صدر نے سی پی او کو بتایا کہ متنازعہ پلاٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہوئے، چوکی رنیال پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، زخمی ہونیوالے افراد کی شناخت ظفر الحق، ہدایت الحق اور علیم الحق کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے زخمی ہونے والے فریق کی مدعیت میں3 نامزد ملزمان راجہ امجد اور اس کے دو بیٹوں مہران اور ازران کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔