راولپنڈی کے کليام روڈ پر گھی کے ڈپو ميں لگی آگ بجھانے کا کام رات بھر جاری رہا۔تقریبا 18 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود آگ پر پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ راولپنڈی کے کلیام روڈ پر گھی کے ڈپو میں بدھ کی دوپہر آگ لگ گئی۔ کئی گھنٹے گزر جانے کےبعد بھی آگ بجھانےکا عمل جاری ہے۔ جمعرات کی صبح تک ڈپو کے اطراف لگی آگ کو بجھایا جاسکا ہے۔مرکزی راستے اورعقب سے آگ کو بجھايا جارہا ہے۔200 سے زائد ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ڈپو کی عمارت کا زیادہ ترحصہ زمیں بوس ہوگیا ہے۔ آگ بجھانے کے دوران 2ريسکيو اہلکار زخمی ہوئےجنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ راول پنڈی اور اسلام آباد سمیت چکوال اور گوجر خان کی فائربریگیڈ ٹیمیں بھی آپریشن میں شریک ہیں۔ پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹرز نے بھی آگ پرقابو پانے کیلئے مدد فراہم کی۔