فیصل آباد: رجسٹری برانچز اور اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کورونا سے حفاظتی تدابیرکی دھجیاں بکھیری جانے لگیں ،اے ڈی ایل آر سمیت 5 ملازمین وائرس کا شکار ہوچکے ہیں سنٹرز میں آنے والے شہری بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے ایس او پیز نظرانداز کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹرز اور رجسٹری برانچز میں ملازمین اور شہریوں کی جانب سے حفاظتی تدابیر نظرانداز کردی گئیں ، لاک ڈائون کھلنے کے بعد سائلین کو بذریعہ کال سنٹر اراضی ریکارڈ سنٹر اور رجسٹری برانچز میں وقت مقرر کرکے آنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں سنٹرز کا رخ کرنیوالے شہریوں کیلئے سماجی فاصلے کا خیال کیا گیا اورنہ سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا، برانچز میں آنے والے شہری ایس او پیز پر عمل نہ کئے جانے اور ملازمین کی کمی کی وجہ سے مشکلات پر نالاں دکھائی دئیے شہری کہتے ہیں وقت لینے کیلئے دئیے گئے کال سنٹر پر کال کریں تو گھنٹوں کوئی فون نہیں اٹھاتا، اگر کوئی فون اٹھا بھی لے تو سینکڑوں شہریوں کو ایک ہی وقت سنٹرز میں پہنچنے کا ٹائم دے دیا جاتا ہے اور سنٹرز میں حفاظتی تدابیر کوئی بھی اپنا کر نہیں آتارجسٹری برانچز اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں اراضی کی منتقلی کیلئے سائلین سے بائیو میٹرک جانچ پڑتال بھی حفاظتی اقدامات کے بغیر کی جاری ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد علی کہتے ہیں متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا ایس او پیزپرعمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ کام بھی چلتا رہے اور کورونا وائرس سے حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا سکے ۔