تازہ ترین

رشوت لینے والا ضلع کونسل کا سپرنٹنڈنٹ نائب قاصد سمیت گرفتار

رشوت-لینے-والا-ضلع-کونسل-کا-سپرنٹنڈنٹ-نائب-قاصد-سمیت-گرفتار

بلڈنگ کا نقشہ پاس کرنے کے عوض دو لاکھ روپے رشوت لی ، مقدمہ درج فیصل آباد: بلڈنگ کا نقشہ پاس کرنے کے عوض دو لاکھ روپے رشوت لینے والا ضلع کونسل کا سپرنٹنڈنٹ نائب قاصد سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ خانیوال کے رہائشی شاہد صدیق نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی کہ وہ چک نمبر 9ج ب کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کا کارخانہ لگارہا ہے جس کے این او سی کیلئے ڈویژنل کمشنر نے اجازت دے رکھی تھی اور نقشہ پاس کرنے کیلئے مجوزہ فیس بھی ضلع کونسل میں جمع کروادی گئی لیکن سپرنٹنڈنٹ ملک یعقوب اور کلرک زاہد مزید رقم کا تقاضا کررہے ہیں جس پر ڈائریکٹر عمران رضاعباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک طارق نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ احسن نواز کی سربراہی میں ضلع کونسل دفتر میں چھاپہ مار کر ملک یعقوب اور نائب قاصد زاہد حسین کو گرفتار کرکے رشوت کی رقم نشان زدہ دو لاکھ روپے برآمد کرلئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں