تازہ ترین

رمضان ریلیف پیکیج،موبائل یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح

رمضان-ریلیف-پیکیج،موبائل-یوٹیلٹی-سٹور-کا-افتتاح

خانیوال: ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت موبائل یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کردیا- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع میں 70 فکسڈ یوٹیلٹی سٹورز مکمل فنگشنل ہیں جبکہ 5 کے قیام کیلئے ورکنگ جاری جاری ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مرکزی گندم خریداری سنٹر کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر محکمہ خوراک کوگندم خریداری شروع کرنے کے احکامات دے دئیے - اے ڈی سی آر، اکرام ملک، اے سی شبیر ڈوگر اور ڈی ایف سی احمد جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے - ڈپٹی کمشنر نے سنٹر پر انتظامات اور کاشتکاروں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا-

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں