تازہ ترین

رمضان میں بچوں ،خواتین سے زیادتی ،قتل چیلنج :تحریک لبیک

رمضان-میں-بچوں-،خواتین-سے-زیادتی-،قتل-چیلنج-:تحریک-لبیک

لاہور: تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بچوں اور خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج ہے ۔ ہمیں بحیثیت قوم کورونا سے بچنے کے لیے عریانی، فحاشی اور بدکاری کا قلع قمع کر کے کورونا سے نجات حاصل کرنی چاہیے ۔ ریاست مدینہ میں روزے کے بارے میں مسجد نبوی شریف میں وبا کے زمانے میں نہ تو عمر رسیدہ لوگوں کے آنے پر پابندی لگائی گئی اور نہ دو نمازیوں کے درمیان خلا چھوڑا گیا۔ یہاں پر بیماری کے محض خدشہ پر غیر شرعی طریق کار اپنایا جا رہا ہے ۔ ریاست مدینہ میں بیمار اشخاص کے صف میں ہونے کے باوجود بھی نمازیوں کے درمیان وقفہ نہیں کیا گیا تھا۔ آج دین کی من مانی تشریحات کرنے والوں نے عوام کو انتشار میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں