ملتان : رمضان المبار ک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی خوا تین کی تیاریوں میں بھی تیزی اور جو ش وخروش آگیا ہے۔ اس عید الفطر کیلئے خواتین ریڈی میڈ ملبوسات کو ز یادہ پسند کر رہی ہیں ۔جس کی و جہ سے شہر بھر کی بوتیکس پر معمول سے زیادہ ر ش دیکھنےکا ملتا ہے۔ اس و قت شہر میں درجنوں مہنگی اور معیاری بوتیکس کے سا تھ سنیکڑوں درمیانے درجے کی بو تیکس نے بھی خواتین کو انتخاب میں آسانی کردی ہے۔ جس سے سب سے زیادہ فائدہ ورکنگ ویمنز حاصل کررہی ہیں۔ اس حوالے سے ورکنگ ویمن کنیز فاطمہ اور زہرہ بتول نے کہا کہ شدید گر می ہے اس پر آفس کے اوقات کار بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔اس کے بعد بازاروں میں پھرنے کی ہمت نہیں رہتی اسی لیے ریڈی میڈ ملبوسات خر ید لیتے ہیں، تمکینہ، سلیمہاور رضیہ کے مطابق خاتون چاہے گھر یلو ہو یا ورکنگ اسے اپنی ذمہ داریاں ہر صو رت ادا کر نی ہو تی ہیں بلکہ ملازمت پیشہ خوا تین پر بوجھ ز یادہ ہو تا ہے، سکینہ، فاخرہ اور ثمن ز ہرہ نے کہا کہ ریڈی میڈ مہنگے تو ہو تے ہیں مگر ان کی کانٹ چھانٹ اور نیو سٹائل اپنی طرف متوجہ کر تے ہیں۔